دادو: تحصیل جوہی میں مچھلی کے شکار کے لئے جانے والے تین افراد ڈوب گئے،راستوں کی بندش کے باعث علاج نہ ہونے پر لڑکی جاں بحق ہوگئی،تفصیلات کے مطابق دادو کی تحصیل جوہی میں کیر تھر کے نالوں میں طغیانی کے بعد منفی اثرات ظاہر ہونے لگے مچھلی کے شکار کے لئے جانے والے تین افراد ڈوب گئے مقامی غوطہ خوروں نے بڑی تلاش کے بعد دو افراد کی لاشیں برآمد کرلیں ملنے والے لاشوں کی شناخت صدر لغاری اور مظہر کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ایک ایک شخص کی تلاش ابھی تک جاری ہے واقعہ واہی پاندھی کے قریب پیش آیا ہے/
دوسری جانب سڑک نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی کی موت ہو گئی،دادو کے علاقے واہی پاندہی کے گاؤں صاحب خان لغاری کے رہائشی علی گل لغاری کی سات سالہ بچی واہی پاندھی تیز بخار کے باعث دم توڑ گئی دادو واہی پانڈھی کے نواحی گاؤں صاحب خان لغاری میں واہی پاندھی میں سڑک بند ہونے سے لڑکی کی حالت اچانک بگڑ گئی واہی پاندھی لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ واہی پاندھی سے جوہی جانے والی سڑک پانی کے بہاؤ کی وجہ سے بند ہے،ایمرجنسی کو کارآمد ہونا چاہیئے تھا،واہی پاندھی اسپتال میں رات کا ڈسپنسر نہیں ہے۔