پاکپتن (اُمت نیوز) پاکپتن میں معروف صوفی بزرگ بابا فریدالدین گنج شکر کے 781 ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔
مزار پر زائرین کیلئے بہشتی دروازہ بھی کھول دیا گیا ہے، عرس کی تقریبات 10 محرم الحرام تک جاری رہیں گی۔
برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے عرس کی تقریبات کے دوران سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی تو عرس کی تقریبات عروج پر پہنچ گئیں، زائرین بہشتی دروازے سے گزرنے کی سعادت حاصل کرتے رہے۔
عرس میں شرکت کیلئے اندرون اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں زائرین پاکپتن پہنچ رہے ہیں جن کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
10 محرم الحرام کو بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار کو غسل دے کر ایک ماہ کیلئے بند کر دیا جائے گا۔