رانا ثناء اللہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش

 

گوجرانوالا(اُمت نیوز)وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت گوجرانوالا میں پیش ہوگئے، پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔
رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں درج گوجرانوالا کی خصوصی عدالت میں چیف سیکرٹری اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
گزشتہ سماعت میں عدالت نے رانا ثناء اللہ کو بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔
عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ساتھ ان کے ضمانتی رانا سعد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کیا تھا۔