فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس،بس اب کمرہ عدالت کا دروازہ نہ کھلے، جج

اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران بار بار کمرہ عدالت کا دروازہ کھلنے پر شدید برہم ہو گئے اور دروازہ مستقل بند رکھنے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران جج ہمایوں دلاور نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت کا دروازہ سماعت کے دوران مستقل بند رکھا جائے ، اب بار بار نہ کھولیں، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ کمرہ عدالت سے باہر وکلاءلڑائی کرتے ہیں۔ جج ہمایوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بس اب !کمرہ عدالت کا دروازہ دوران سماعت نہ کھلے ۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت جاری ہے، الیکشن کمیشن کے وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہیں، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے میڈیا کے کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی ،جج ہمایوں دلاور نے بغیر کسی نوٹس یا فیصلے پر پابندی لگائی ،جج ہمایوں دلاور نے صحافیوں سے بات کرنے سے بھی انکارکر دیا۔