کراچی: پیپلزپارٹی قیادت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حلیم عادل شیخ سے زیادہ نمبرز ظاہر کرتی ہے تو درخواست پرعمل کیا جائے گا، جی ڈی اے حمایت کے بعد ایم کیو ایم آج ہی سندھ اسمبلی میں نئی درخواست جمع کرائے گی ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ درخواست کے 24 گھنٹے کے اندر نئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نگران سیٹ اپ کیلیے پی ٹی آئی یا حلیم عادل شیخ سے مشاورت نہیں چاہتی۔