غزہ: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ نابلس میں سرچ آپریشن کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے تین نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا۔
نوجوانوں کی شہادت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ اگر اسرائیلی فوج نوجوانوں کو بروقت اسپتال منتقل کرتے تو ان کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے یہ چھاپا کارروائی نابلس کے قریب ایک یہودی بستی کے قریب گھات لگا کر اسرائیلی فورسز پر فلسطینیوں کے مبینہ حملے کے بعد کی گئی۔