فائل فوٹو
فائل فوٹو

نعیم پنجوتھا عمران خان کے ترجمان قانونی امور مقرر

لاہور: نعیم پنجوتھا کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قانونی امور کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔

نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی کے نامزد اٹارنی بھی ہیں اور وہ ان کی قانونی ٹیم میں بھی شامل ہیں۔

مختلف اہم مقدمات میں نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی اور تحریکِ انصاف کی پیروی کر رہے ہیں۔