سول نافرمانی کی کال بھی ناکام ہوگی، فائل فوٹو
سول نافرمانی کی کال بھی ناکام ہوگی، فائل فوٹو

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو کوڑا کرکٹ کہہ دیا

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان سینیٹ نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے، رہنما ن لیگ نے خواتین کو کچرا کہہ دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے۔خواجہ آصف کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان سینیٹ نے احتجاج کیا۔

خواجہ آصف نے خواتین کو کچرا کہہ دیا اور کہا کہ ایوان میں پی ٹی آئی کا کوڑا کرکٹ باقی رہ گیا ہے۔ کھنڈرات اور باقیات رہ گئی ہیں ۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ماضی میں الیکشن ترامیم چند منٹ میں پاس کروائی گئیں۔ پہلے اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں پاک دامنی کا طعنہ دیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ علی ظفرنے کہا کہ یہ بھیڑیوں کا ریوڑ ہے، بھیڑیا کہا جائے تو کوڑا کرکٹ منہ سے نکل ہی جائے گا۔

بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھیڑیا اور کوڑا کرکٹ کے الفاظ حذف کردیے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے چٹھی لکھی کہ کچھ چیزوں میں ترمیم ہونی چاہیئے، وقت کے ساتھ ساتھ ترمیم کرنا پڑتی ہے، 2017 کے الیکشن ایکٹ میں سیاسی جماعتوں کو اختلافات تھے، جب بھی ترامیم منظور کی جائیں ہمیں اعتراض نہیں، اسمبلی کی مدت 12اگست کی رات ختم ہورہی ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ غلطی اقتدار کے خاطر ہو تو تکلیف ہوتی ہے، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا، جو بھارت نہیں کرسکا وہ 9مئی کو کیا گیا۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ یہ پارلیمنٹ کو آگ لگانے کی بات کرتے ہیں، یہ استعفے دیتے ہیں پھر واپس آجاتے ہیں، ایک شخص تمام سیٹوں پر خود الیکشن لڑنے کا کہتا ہے، یہ کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔