اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ نگران وزیراعظم بنے تو پھر انتخابات دو سال تک نہیں ہوں گے۔
راجا ریاض نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نگران وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے نام کی مخالفت کی اور کہا کہ اسحٰق ڈار کے نگران وزیراعظم ہوتے ہوئے اگر انتخابات ہوئے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار سے متعلق خواجہ آصف کا بیان بھی واضح ہے اور مسلم لیگ (ن) کوئی نام ظاہر کرے یا میڈیا پر چلوائے مجھ سے اس پر مشاورت کی ضرورت نہیں۔