بھارتی شہری سیلاب میں بہہ کر پاکستان آ گیا
ہندو شہری اپنا نام علاقہ لکھنے اور نشان دہی کرنے سے قاصر،رینجرز نے تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا
July 26, 2023 · بام دنیا
فرار ہونے والے تینوں قیدی ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں قید تھے، فائل فوٹو
قصور : دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں بہہ کر مبینہ طور پربھارتی شہری پاکستان کے شہر قصور میں داخل ہو گیا۔رینجر اہلکاروں نے تحویل میں لیکر ایدھی سنٹر ڈی ایچ کیو اسپتال قصور منتقل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ زیر تحویل شخص نے ہاتھ پر ہندی میں نام لکھوا رکھا ہے اور اشاروں سے ہندو دیوتا ہنومان کا پجاری بتاتا ہے۔ اپنا نام، علاقہ لکھنے اور نشان دہی کرنے سے قاصر ہے۔قصور انچارج ایدھی سنٹر نے بتایا کہ آج زیر تحویل شخص کو لاہور سینٹر میں منتقل کردینگے۔