ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز

برج ٹاؤن ( اؑمت ڈیسک ) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھارتی ٹیم نے 0-1 سے جیت لی تھی۔

مہمان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگ اور 141 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔