کولمبو میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفرازاحمد کی جگہ محمد رضوان کو کنکشن قانون کے تحت فائنل الیون میں شامل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری سے سرفراز کی جگہ محمد رضوان کو کھلانے کی درخواست کی تھی، میچ ریفری ڈیوڈ بون نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست منظور کرلی۔کولمبو میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے بقیہ میچ میں محمد رضوان ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ پی سی بی کا میڈیکل پینل سرفراز احمد کی انجری کا جائزہ لے رہا ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں سرفرازاحمد ریٹائر ہرٹ ہوگئے، اسیتھا فرنینڈو کی گیند سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر لگی تھی، انہوں نے 22 گیندوں پر14 رن بنائے۔