ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ فائل فوٹو
ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ فائل فوٹو

عبداللہ شفیق نے بھی سری لنکا کے خلاف ڈبل سینچری داغ دی

کولمبو : نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق نے بھی سری لنکا کے خلاف ڈبل سینچری داغ دی۔

کولمبو میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اوپنر عبداللہ شفیق نے 326 گیندوں پر 201 کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

عبداللہ شفیق ملک سے باہر سینچری اسکور کرنے والے ساتویں بلےباز بنے ہیں جبکہ اسے قبل سعود شکیل، محمد حفیظ، عابد علی، اظہر علی، عامر سہیل اور محسن خان یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔