کراچی: اورنگی میں نجی میڈیکل سینٹر میں اتائی ڈاکٹرز نے نومولود بچی کو 3 ماہ سے ایکسپائر انجیکشن لگادیا، بچی کی حالت غیر ہوگئی، متاثرہ فیملی نے میڈیکل سینٹر سے رابطہ کیا تو اتائی ڈاکٹرز نے ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ 3 ماہ ایکسپائری سے کچھ نہیں ہوتا، جس پر متاثرہ فیملی نے بچی کو دوسرے اسپتال میں داخل کردیا، تاحال بچی کی حالت بہتر نہ ہوسکی، متاثرہ والدین نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔