اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایچ اوتھانہ رمنا نے چاروں اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جب کہ ابتدائی انکوائری میں چاروں اہلکاروں کو ملازمتوں سے معطل بھی کردیاگیا۔وفاقی دارالحکومت میں ڈولفن فورس کے4اہلکاروں نے فیملیز کو بے جاتنگ کرنا شروع کردیا تھا،تھانہ رمنا میں عالمگیر خان انسپکٹر ایس ایچ او نے مقدمہ درج کروایاکہ ڈولفن فورس کے عنصر عباس، غلام رسول، احسان اللہ اور نعیم احسان بارے شکایات آئیں کہ وہ شہریوں بالخصوص فیملیز کو بے جاتنگ کرتے ہیں، انکی غیر ذمہ داری کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جس پر انھیں معطل کرکے انکے خلاف پولیس آرڈر2002کی سیکشن 155-cکے تحت مقدمہ درج کیاجاتاہے، مقدمہ کے اندراج کے بعد تفتیش گل خان ایس آئی کو سونپ دی گئی۔یاد رہے کہ ڈولفن فورس کے افتتا ح کے ساتھ ہی ذیشان نامی اہلکار نے راہ چلتی خاتون کو تھانے کی بجائے فلیٹ پر لے جاکر پامال کردیا، جس کے خلاف الگ سے مقدمہ درج ہے، متذکرہ چاروں اہلکار جب ڈیوٹی پر نکلے تو فیملیز کو زیادہ ٹارگٹ کرتے تھے اور پھر انھیں بے جاتنگ کیاجاتاتھا۔