کولمبو ٹیسٹ،پاکستان نے 410 کی برتری حاصل کرکے اننگز ڈکلئیر کردی

کولمبو(اُمت نیوز)پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز بناکر ڈکلئیر کردی جبکہ سری آئی لینڈرز کے خلاف 410 رنز کی برتری بھی حاصل کرلی۔
کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 13 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان نے اننگز ڈکلئیر کردی۔
محمد رضوان نے نصف سینچری اسکور کی جبکہ آغا سلمان 132 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔