پشاور(اُمت نیوز)پشاور ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال نے دو اگست کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہونیوالے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرری پرغور کیا جائے گا۔
جسٹس محمد ابراہیم خان اس وقت قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ تقرری کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہوا تھا۔