نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں ناظم الامور تبدیل

نئی دہلی(اُمت نیوز)اعزاز خان کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ناظم الامور مقرر کردیا گیا۔
سابق ناظم الامور سلمان شریف تعیناتی کی مدت مکمل کرنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کیلئے دہلی سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
سلمان شریف عمرے کی دائیگی کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔