دبئی (اُمت نیوز)پاکستانی سیاست کے دو بڑوں آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان دبئی میں ہونے والی طویل ملاقات میں نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔
تفصیلات کےمطابق دبئی میں ہونے والی ملاقات تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہی ، جس میں ملک میں معاشی ایمرجنسی پر بھی گفتگو ہوئی جس کے تحت انتخابات کو 6 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی مگر سیاسی نظام کے استحکام کے لیے دونوں رہنما انتخابات کرانے کے حق میں بھی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مشاورت میں کئی نام زیر بحث آئے، خصوصاً جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی غیر سیاسی شخصیت پر طویل سیشن ہوا مگر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا،دونوں رہنماؤں میں مزید بات چیت کی جائے گی ، دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔