جرم کی سزائے موت پر آج دمام میں عمل درآمد کردیا گیا،فائل فوٹو
جرم کی سزائے موت پر آج دمام میں عمل درآمد کردیا گیا،فائل فوٹو

کویت میں 5 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

کویت سٹی: کویت میں سزائے موت کے منتظر 5 مجرموں کو آج پھانسی دیدی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت میں جن 5 قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں ایک وہ مجرم بھی شامل ہے جو 2015 میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ اس دھماکے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

خود کش دھماکے کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی اور جس مجرم کو پھانسی دی گئی اس کا تعلق بھی داعش ہی سے بتایا جاتا ہے تاہم گرفتاری سے لیکر آج پھانسی تک کسی بھی مقام پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

کویت کے پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ خودکش حملے کے مجرم کے علاوہ جن افراد کو پھانسی دی گئی ان میں 3 قاتل (ایک مصری اور 2 کویتی) اور ایک سزا یافتہ منشیات فروش ہے جس کا تعلق سری لنکا سے ہے۔ان سب کو سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔

خیال رہے کہ کویت میں پھانسی نسبتاً کم ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں 7 افراد کو پھانسی دی گئی تھی جب کہ اس سے قبل آخری بار 2017 میں ایسا ہوا تھا جب حکمران خاندان کے ایک فرد سمیت 7 قیدیوں کو پھانسی دی تھی۔