ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان انتقال کر گئے۔ وہ ابوظہبی کے حکمران کے نمائندے بھی تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق امارات ابوظہبی کے حکمران کے نمائندے اور صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے 58 سالہ بھائی مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
شیخ سعید بن زید آل نہیان کے انتقال کرجانے کی خبر کی تصدیق ان کے بھائی شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی کی اور ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا جس کے دوران اماراتی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ 22 جولائی کو سرکاری سطح پر اطلاع دی گئی تھی کہ شیخ سعید بن زاید آل نہیان علیل ہیں اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں تاہم ان کے مرض سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔
رحم الله أخي سعيد بن زايد.. فقدت الإمارات برحيله رجلاً محباً لوطنه، متفانياً في خدمته.. نهل من مدرسة "زايد" الإخلاص والوفاء.. نسأل الله تعالى أن يتغمده بواسع رحمته، ويجعل ما قدمه لوطنه في ميزان حسناته، ويلهمنا جميل الصبر والسلوان.. pic.twitter.com/kThSLN7Ixf
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) July 27, 2023