کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 47 ہزار سے زائد پوائنٹس پر بند ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں 394 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد 47 ہزار 76 پوائنٹس پر بند ہو گئی۔
اس سے قبل آج کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ 558 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔
رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 394.47 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 47076.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
حصص مارکیٹ میں 2 سال سے زائد عرصے کے بعد 47 ہزار کی حد بحال ہوئی۔
کاروبار کے دوران 0.85 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 25 کروڑ 43 لاکھ 22 ہزار 335 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔