چارسدہ: جنوبی امریکا کے ملک چلی سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے پاکستان پہنچ کر دوست سے شادی کرلی۔
سوشل میڈیا پر چارسدہ کے رہائشی اکرام اللہ اور چلی کی 36 سالہ نیکولی آناراگلسالوس کی دوستی ہوئی تھی۔ نیکولی آناراگلسالوس نے چار سدہ پہنچ کر اسلام قبول کیا اور اکرام اللہ سے شادی کرلی۔ نیکولی آناراگلسالوس نے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا ہے۔
یو ٹیوب چینل سے گفتگو میں اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ نورین کی عمر 36 سال جبکہ میری عمر 27 سال ہے۔ نورین مجھے اپنے ساتھ لے جانا چاہتی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اگر تم نہیں جاؤ گے تو میں پاکستان میں رہوں گی۔