اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 9 مئی واقعات، جعلسازی اور دیگر مقدمات میں سابق وزیراعظم کی 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد کردیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی واقعات، جعلسازی اور دیگر مقدمات میں عمران خان کی 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد کردی۔
عدالت عالیہ نے بشریٰ بی بی کی جعل سازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے کیسز ٹرائل کے لیے کسی اور کورٹ کو منتقل کرنے کی درخواستوں پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔