اسکردو: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما محمد حسن جاں بحق ہوگئے۔
کوہ پیما محمد حسن، بوٹل نیک کے قریب برفانی تودے کی لپیٹ میں آگئے۔محمد حسن کے ٹو مہم جوئی کے دوران جب برفانی تودے کی لپیٹ میں آئے تو ساتھی مہم جو نے انھیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوئے اور محمد حسن جاں بحق ہوگئے۔
یاد رہے کہ کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے۔ یہ سلسلہ کوہ قراقرم، پاکستان میں واقع ہے۔ اس کی بلندی 8611 میٹر (28251 فٹ) ہے۔