جنوبی سائیبریا میں ہیلی کاپٹرحادثہ،4 افراد ہلاک 12 زخمی

الٹائی: جنوبی سائیبریا میں روسی سیاحتی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا،جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی سائبیریا کی ریاست الٹائی کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ ایم آئی 8 ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر قازقستان کی سرحد سے دور تیونگور گاؤں کے قریب ہیلی پیڈ کے قریب پہنچ رہا تھا کہ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا۔

وزارت کےمطابق ہیلی کاپٹرسیاحوں کو لے جا رہا تھا، جس میں عملے سمیت 16 افراد سوار تھے، جن میں سےچار ہلاک اور 12 شدید زخمی ہوگئے۔

وزارت نے بتایا کہ اس نے ابتدائی طور پر جن لوگوں کی موت کی اطلاع دی تھی ان میں سے دو افراد طیارے کے گرنے سے پہلے ہی اس سے باہر نکل گئے تھے۔ وہ معمولی زخمی اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب روس کی فیڈرل ایئرٹرانسپورٹ ایجنسی کے مطابق، Mi-8 ہیلی کاپٹر ماسکو میں قائم کارگو ٹرانسپورٹیشن کمپنی (Altay Avia) کے زیر استعمال ہے ۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ اس نے فضائی حفاظت کی خلاف ورزیوں کی مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔