حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ممکنہ گرفتاری اور خفیہ انکوائریوں کے خلاف دائر درخواست پر حلیم عادل شیخ کو کسی بھی گم نام ایف آئی آر میں گرفتار کرنے سے روک دیا عدالت نے ایم پی او کے تحت بھی حلیم عادل شیخ کو نظر بند کرنے سے روک دیا عدالت کی اجازت کے بغیر حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت عالیہ نے پولیس و دیگر فریقین کو حکم جاری کردیا ہے عدالت نے حلیم عادل شیخ کی درخواست نمٹادی جمعرات کو سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل نے تحریری جواب جمع کرایا اور بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف کراچی میں 12 انکوائریاں جاری ہیں۔

حلیم عادل شیخ کے بیٹے حسن عادل شیخ نے راج علی واحد ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اس لئےحلیم عادل شیخ روپوش ہیں حلیم عادل شیخ کے خلاف جتنے مقدمات کا علم ہے ان میں ضمانت حاصل کررہے ہیں۔