منیلا: فلپائن میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد سمندری لہروں کی نذر ہو کر گہرے پانی میں ڈوب گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جس کے دوران فلپائنی دارالحکومت منیلا کے قریب ساحلی علاقے میں طوفان کے سبب کشتی الٹ گئی اور اس میں سوار مسافر پانی میں گر گئے جن میں سے 26 ڈوب گئے تاہم 40 کو بچا لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے تاحال یہ علم نہیں ہو سکا کہ کشتی میں کتنے مسافر سوار تھے تاہم ریسکیو آپریشن جاری ہے۔