رحیم یار خان : کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے 6 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق اندھڑ گینگ کا سربراہ جانو اندھڑ ساتھیوں سمیت مقابلہ میں مارا گیا، مقابلے میں بدنام زمانہ مشی اندھڑ سمار شر کٹہ شر بھی مارے گئے۔ جانو اندھڑ اور دیگر ملزمان کے سروں پر دو دو کروڑ روپے کا انعام سندھ حکومت نے رکھے ہوئے تھے۔
ملزمان کے سروں کی قیمت پنجاب حکومت نے بھی مقرر کر رکھی تھی، ملزمان پر سندھ اور پنجاب میں سنگین مقدمات درج ہیں۔ اندھڑ گینگ نے ڈیڑھ سال قبل ماہی چوک میں 9 افراد کو قتل کیا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق دوران آپریشن ایک پولیس معاون کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔