آئی سی سی کے ساتھ مل کر ورلڈکپ ٹکٹس کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے، فائل فوٹو
آئی سی سی کے ساتھ مل کر ورلڈکپ ٹکٹس کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے، فائل فوٹو

ورلڈکپ میں ٹکٹوں کی خریداری سے متعلق اہم بیان جاری

ممبئی : بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ورلڈکپ میں ٹکٹوں کی خریداری سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رواں برس بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز کیلیے کرکٹ فینز کو ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی البتہ شائقین کو فزیکل ٹکٹس اپنے ہمراہ رکھنا ہوں گے۔سیکریٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ ای ٹکٹس کی آزمائشی شروعات پہلے باہمی سیریز کے دوران کی جائیں گی، احمد آباد اور لکھنو جیسے بڑی گنجائش والے سٹیڈیمز کے لیے میگا ایونٹس کے دوران ای ٹکٹس ممکن نہیں۔
جے شاہ نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ مل کر ورلڈکپ ٹکٹس کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے جبکہ گراو¿نڈ آنے والے فینز کے لیے صحت مندانہ ماحول اور واش رومز کی صفائی ستھرائی اولین ترجیح ہوگی۔دوسری جانب ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان بڑھ گیا، سیکیورٹی اداروں نے نوراتری کے موقع پر ہائی وولٹیج میچ نہ کرانے کا مشورہ دے دیا، مقابلہ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہونا ممکن ہے جبکہ وینیو کی تبدیلی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔بورڈ کی جانب سے حتمی فیصلی ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے جبکہ وینیو کی تبدیلی سے شائقین کرکٹ کو بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔