پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کروا لیا۔ فائل فوٹو
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کروا لیا۔ فائل فوٹو

توبہ استغفار! والدین نے آئی فون کیلیے 8 ماہ کا بچہ بیچ دیا

نئی دہلی: بھارت میں عجیب و غریب واقعات پیش آتے ہیں جن میں حالیہ واقعے میں ماں باپ نے اپنا لخت جگر صرف اس لیے فروخت کر دیا کہ وہ آئی فون خریدنا چاہتے تھے۔

پریشان کن واقعہ بھارتی ریاست بنگال کے ضلع پرگناس میں پیش آیا جہاں میاں بیوی کو ریلز بنانے کا شوق تھا جس کیلیے آئی فون درکار تھا، پیسے نہ ہونے پرانہوں نے مشورہ کیا اور بیٹے کو ہی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا اور قریبی رہائشی عورت کا بیچ دیا۔

غریب میاں بیوی نے آئی فون خریدا تو ہمسائیوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں، اس پر مستزاد کہ بچہ بھی ان کے پاس موجود نہیں تھا، شک گزرنے پر پولیس کو اطلاع کر دی گئی جس پرانکشاف ہوا کہ ظالم ماں باپ نے لخت جگر ہی بیچ دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کروا لیا۔