عمران خان کی شکل میں سیاستدان نہیں فتنہ ہے، فائل فوٹو
عمران خان کی شکل میں سیاستدان نہیں فتنہ ہے، فائل فوٹو

اسحاق ڈار کا نام نگران وزیراعظم کیلیے پیش نہیں کیا، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسحاق ڈار کا نام نگران وزیراعظم کے لیے کسی نے پیش نہیں کیا۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام آیا اور مسترد ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی نے اسحاق ڈار کا نام پیش نہیں کیا البتہ یہ افواہ ضرور ہو سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ قائد ن لیگ نواز شریف جلد وطن واپس آکر حفاظتی ضمانت لیں گے۔

پروگرام کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بات چیت ہو رہی ہے کہ نگران وزیراعظم بیوروکریٹ کو ہونا چاہیے یا کوئی سیاستدان بھی نگران وزیراعظم بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرکسی سیاستدان پر اتفاق ہوتا تو وہ اسحاق ڈار بھی ہو سکتے ہیں اور کسی اور جماعت سے بھی کوئی فرد ہو سکتا ہے۔