فائل فوٹو
فائل فوٹو

روسی صدر کا 6 افریقی ممالک کو مفت اناج دینے کا اعلان

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پوٹن نے 6 افریقی ممالک کو مفت اناج دینے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق روسی صدر نے سینٹ پیٹرز برگ میں افریقی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی، اس دوران پوٹن نے کہا کہ زمبابوے، مالی، صومالیہ، اریٹیریا، برکینا فاسو اور وسطی افریقی جمہوریہ کو 25 سے 50 ہزار ٹن مفت اناج بھجوائیں گے۔

پوٹن کا کہنا تھا کہ وہ افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بھی وسعت چاہتے ہیں، غریب افریقی ممالک کی ضروریات محسوس کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے تحت تعاون کیا جائے گا۔