کراچی: کشمور کے کچے کے علاقے میں پولیس کی کارروائی کے دوران انڈھڑ گینگ کا سرغنہ جانو انڈھر سات ساتھیوں سمیت مارا گیاہے۔اس حوالے لآئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے گیہل پورمیں رات گئے پنجاب اورسندھ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ کی ہلاکت عمل میں آئی،مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔
پولیس فائرنگ سے بدنام زمانہ ڈکیت سلطو شر کا بھائی سومر شر بھی مارا گیا جس پر سندھ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ انعام مقرر تھا۔مارے جانے والوں میں سے پانچ کی شناخت جانو انڈھڑ، سومر شر، نذرو شر ،مشیرو انڈھڑ و شھزادو دشتی کے نام سے ہوئی ہے، تین کی شناخت کی جارہی ہے۔جانو نامی انڈھڑ گینگ کا سرغنہ متعدد سنگین مقدمات میں ملوث اور اشتہاری ملزم ہونے کے علاوہ وزیرخارجہ اورچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو بھی دھمکیاں دے چکا تھا۔
ہلاک ڈاکو جانو اندھڑ نے دوسال قبل صادق آباد کے ماہی چوک پر 9 افراد کو قتل کیا تھا۔ وہ سوشل میڈیا پرویڈیوزجاری کرکے حکام کو دھمکیاں دیتا تھا۔جانوانڈھڑ کے سر کی قمیت پنجاب حکومت نے 2 کروڑ مقرر کررکھی تھی، جس نے دو سال قبل پنجاب کے علاقے ماہی چوک میں پیٹرول پمپ پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ شھزادو دشتی جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے 50 لاکھ انعام مقرر تھا۔
اندھڑ گینگ کے سرغنہ نے اکتوبر 2021 میں رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نو شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی تھی۔اس کامیاب بڑی کارروائی پرآئی جی سندھ نے پولیس کو شاباش دی ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن ومان کی بحال کیلئے سندھ پولیس اقدامات کررہی ہے۔