راولپنڈی : پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری ظفر کو جیل سے رہائی ملتے ہی دوبارہ گرفتارکرلیا۔ راولپنڈی سے گزشتہ رات گرفتار کی جانے والی پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی سمابیہ طاہرکو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون رہنما پر 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کیخلاف مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد سمابیہ طاہر کو مقامی عدالت میں ہیش کیا جہاں عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کومسترد کردیا۔
سمابیہ طاہرکوڈیوٹی مجسٹریٹ خالدحیات کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ٓٓٓ عدالت نےسمابیہ طاہرکےجسمانی ریمانڈکی استدعامسترد کرتے ہوئے انہیں 3 اگست تک شناخت پریڈ کیلئےاڈیالہ جیل بھیج دیا۔
دوسری جانب پارٹی ترجمان نے اس حوالے سے دیے جانے والے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔