نائیجر کی فوج کا باغی رہنماؤں سے وفاداری کا اعلان

نائیجر(اُمت نیوز)یورینیم والے ملک نائیجر میں فوج نے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹنے والی دفاعی اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ وفاداری کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجر کے معزول صدر محمد بازوم نے کہا ہے کہ شہری طویل جدوجہد کے بعد حاصل ہونے والی کامیابیوں کی حفاظت کریں گے۔