دمشق میں یوم عاشور سے قبل دو دھماکے، 6 افراد جاں بحق

شام(اُمت نیوز)شام کے دارالحکومت دمشق میں یوم عاشور سے قبل دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں یوم عاشور سے قبل دو بم دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، ایک دھماکہ حضرت زینیب علیہ السلام کے مزار کے قریب جبکہ دوسرا پانی اور شربت کی سبیل کے قریب ہوا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بم کو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جس کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔
شامی وزیر صحت حسن الغباش کا کہنا ہے کہ حضرت زینب علیہ السلام کے مزار کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے 26 افراد کا اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے جبکہ 20 دیگر کو بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رخصت کر دیا گیا۔
دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں اور ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا۔