وزیر خارجہ کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (اُمت نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری( کل ) 30 جولائی کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔
وزیر خارجہ دبئی میں بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔