چین(اُمت نیوز)چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفینگ ایک روزہ دورہ پر 31جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیراعظم دورہ کے دوران مختلف منصوبوں کے معاہدے کریں گے۔ وہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اس دوران پاکستان اور چین کے درمیانتعاون کی مختلف یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
چینی نائب وزیراعظم کو پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹونے دورہ کی دعوت دی تھی۔۔
ذرائع کے مطابق وہسی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوںگے۔
چین کے نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر اسلام آباد میں 31 جولائی اوریکم اگست کو دو روزہ عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔