راول ڈیم: پانی کی سطح خطرے کے نشان سے3 فٹ کم

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)ایک ہزارسات سو باون فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھنے والے راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزارسات سو انچاس فٹ سے زائد ہو گئی ۔ آج شام چاربجے سے نو بجے تک اسپل ویز کھول کر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بنائی جائے گی۔
اسلام آباد راولپنڈی میں مون سون کی مزید موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی کے باعث راول ڈیم کے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آج شام 4 سے رات 98 بجے تک ڈیم کے اسپل ویز کھلے رکھے جائیں گے جس کا مقصد ڈیم میں پانی کی سطح کو لیول پر رکھنا ہے۔
اس حوالے سے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کوبھی دریائے کورنگ کے کنارے تعینات کیا جائے گا اوردریائے کورنگ میں داخل ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گیی
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس دوران ندی نالوں کو پارکرنے سے گریز کریں ۔
مقامی آبادیوں کو الرٹ کرنے کیلئے اسپیل ویز کھولنے سے پہلے سائربن بھی بجائے جائیں گے