نئی دہلی(اُمت نیوز) بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں یوم عاشور کے جلوس میں لوہے کا علم ہائی وولٹیج تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
Jharkhand | Four people were killed and 10 suffered burn injuries when the Tazia they were carrying during the Moharram procession came in contact with a high-tension electric wire in Khetko village of Peterwar Block in Bokaro District today pic.twitter.com/6jFQsDighz
— ANI (@ANI) July 29, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ میں 7 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں یوم عاشوہ کے دوران عقیدت مند لوہے سے بنا علَم لے کر جار ہے تھے کہ وہ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا۔