نئی دہلی(اُمت نیوز) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکوں کے نتیجے میں قریبی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی حکام کے مطابق تامل ناڈو کے شہر کرشنا گیری میں واقعہ پیش آیا، دھماکے اس قدر شدید تھے کہ قریب میں واقع عمارت منہدم ہوگئی اور 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
علاوہ ازیں پولیس کے مطابق ملبے تلے دب کر 12 زخمیوں کی حالات تشویشناک ہے اور انہیں قریب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ہنگامی امداد کی ٹیمیوں نے اپنا آپریشن شروع کردیا ہے۔