ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے پریشان شہریوں نےغصہ ڈاکو پر تشدد کرکے نکالا، فائل فوٹو
ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے پریشان شہریوں نےغصہ ڈاکو پر تشدد کرکے نکالا، فائل فوٹو

کراچی،مشتعل ہجوم کے مبینہ تشدد سے ڈاکو مارا گیا

کراچی : مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے مبینہ طور پر ڈاکو مار ڈالا۔

منگھو پیر میں مبینہ ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکو پکڑا گیا، ڈاکو نے ایک شخص کو لوٹنے کی کوشش کی تو اس نے شور مچا دیا۔اچانک بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہونے پرڈاکو گھبرا گیا اور بھاگنے کی کوشش کی تاہم ہجوم نے اسے گھیرلیا۔

شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے پریشان شہریوں نے عرصے سے جمع غصہ ڈاکو پر تشدد کرکے نکالا تاہم اس دوران ڈاکو مارا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ڈاکو کو چیک کیا تو وہ مر چکا تھا۔