200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو وفاق کی جانب سے ریلیف مل رہا ہے، فائل فوٹو
200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو وفاق کی جانب سے ریلیف مل رہا ہے، فائل فوٹو

بچی پر تشدد کرنے والوں کو ضمانت ملنا لمحہ فکریہ ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رضوانہ کو انصاف دینے کے بجائے ملزمان کو ضمانتیں ملنا افسوس ناک اور لمحہ فکریہ ہے۔

اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ مظلوم بیٹی کو بلا تاخیر انصاف دیا جائے اور ملزمان کو گرفتارکیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کو واقعہ کا نوٹس لے کر رضوانہ کو انصاف دلانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے، ہم مظلوم بیٹی رضوانہ کو انصاف دلائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کردار ادا کرے گی تاکہ جرم کرنے والے قانون کے مطابق سزا پائیں، کوئی بھی معاشرہ ایسا ظلم کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کرسکتا، رضوانہ کو اس حال میں پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہیے۔