دھماکا خودکش تھا،خود کش بمبارکے اعضا مل گئے،آئی جی خیبرپختونخوا

پشاور: آئی جی خیبرپختوانخوا اخترحیات خان نے تصدیق کی ہے کہ باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا، اور خود کش بمبار کے اعضا مل گئے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  آئی جی اختر حیات کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد خودکش بمبار کے اعضا مل گئے ہیں، جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے، اور بی ڈی یو حکام نے تصدیق کی ہے کہ تحقیقات کے مطابق دھماکا خودکش تھا، اور دھماکے میں 12 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، اور اس میں بال بئیرنگ کا بھی استعمال کیا گیا تھا، جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔