فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعلیٰ جام کمال کا(ن) لیگ میں شمولیت کا امکان

کوئٹہ: عام انتخابات سے قبل بلوچستان میں بھی تبدیلی کی ہوائیں چلنے لگیں، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق صدر اور سابق وزیراعلی جام کمال خان جلد ہی بلوچستان عوامی پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) کی کشتی میں سوار ہوجائیں گے ، جام کمال مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز سے بھی ملاقات کرچکے ہیں، وہ بی اے پی کو چھوڑنے کا عندیہ بھی پہلے ہی دے چکے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے علاوہ سینیٹر انوارالحق کاکڑ ، سابق وزیرداخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز بگٹی کا بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان ہے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیرمحمد خان لہڑی، سابق صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی، مٹھا خان اور سابق رکن اسمبلی سردار مسعود لونی بھی (ن) لیگ کی کشتی میں سوار ہونے کے لئے بے تاب ہیں۔