حضرو: حضرو کے علاقے خورد خیل کے قریب دریا ئے سندھ میں 4بہن بھائی ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق حضرو کے نواحی گاؤں خورد خیل کے قریب دریائے سندھ میں ایک دوسرے کو بچاتےہوئے 3 بہنیں اور ایک بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔آخری اطلاع تک ان کی لاشیں دریا سے نہیں نکالی جا سکیں ۔
چاروں بہن بھائی افغانی تھے۔ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 17سے20 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ حالیہ ملک بھر میں شدید بارشوں کی وجہ سے تربیلا ڈیم انتظامیہ نے دریا ئے سندھ میں پانی چھوڑ ھوا ھے جس کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہے۔
ڈی سی اٹک نے بھی دریا ئےسندھ اور دیگر مقامات پر نہانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ اس کے باوجود دریا میں نہانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہی گھر کے چاروں بچوں کے ڈوب جانے سے علاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی ۔