سعودی عرب،گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جاں بحق

ریاض : سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحساء میں گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنےکے نتیجے میں سوتےہوئے چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقےالاحساء گورنری کے العمران شہر میں گھرمیں آگ لگنےکے نتیجے میں سوتےہوئے چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ موقعہ پرفوت ہونے والے بچوں کے والدین گھر پر نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل جسٹس کلب میں فینسنگ کوچ علی بن ابراہیم العبید کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ان کے چار بچے جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے 10 سال کے درمیان تھیں ۔

آگے لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10 سالہ حبہ، 9 سالہ حسین، دوسالہ لیان اورایک سالہ رحف شامل ہیں۔ آگ گراؤنڈ فلور سے شروع ہوئی، پھر یہ دوسری منزل تک پھیل گئی۔

سعودی فینسنگ فیڈریشن نے ”ٹوئٹر“ پر اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے کوچ علی العبید سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےاس افسوس ناک سانحہ پرافسوس کا اظہارکیا، اوربچوں کی مغفرت اوروالدین کیلئے جلد صبر کی دعا کی ہے۔