اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ 9 اگست مقرر ہو گئی ہے ، نگران وزیراعظم کیلیے چار سے پانچ ناموں پر اتفاق ہو گیاہے ۔
خواجہ آصف کا کہناتھا کہ نگران وزیراعظم کیلیے پیپلز پارٹی سے چار روز قبل میٹنگ ہوئی ہے ، میٹنگ میں چار سے پانچ ناموں پر اتفاق ہواہے ،مشاورت کے بعد نام قیادت کے پاس چلے جائیں گے ،جو نام ہم نے دیے ہیں ان میں کوئی بیوروکریٹس شامل نہیں۔
انھوں نے کہاکہ جو نام دیے ہیں ان میں عام شہری ہیں جن کی اچھی ساکھ ہے ، ایک کا تعلق سیاست کے ساتھ ہے ،ایک شخصیت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہونے کی تاریخ مقرر ہو گئی ہے ، اسحاق ڈار نے کبھی نگران وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ،نگران حکومت بننے کے90 روز کے اندر الیکشن ہوں گے ۔