ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، فائل فوٹو
ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، فائل فوٹو

تحریک انصاف نے عمران خٹک اور اسحاق خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے عمران خٹک اور اسحاق خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عمران خٹک اور اسحاق خٹک کی پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر  پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کی، پاکستان تحریک انصاف سے عمران خٹک اور اسحاق خٹک کو  فوری طور پر برطرف کر دیا گیا، سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے،اسحاق خٹک پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کے بیٹے ہیں،عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے  ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔